”رواداری تحریک“ نے جبری تبدیلی مذہب کابل مسترد ہونے کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی ریلی کرے
https://youtu.be/mZDLJ5eVgQk اسلام آباد: رواداری تحریک نے جبری تبدیلی مذہب کا بل پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے مسترد کرنے کے خلاف صوبائی دارالحکومت میں احتجاج کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی احتجاجی تحریک کر اعلان کردیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں رواداری تحریک کے چیئرمین سمسن سلامت نے اپنے رفقا ء کے ہمراہ جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ جبری تبدیلی مذہب کے خلاف قانون سازی ہونا ضروری ہوگیا تھا تاہم مذہبی انتہاپسند سوچ کے تحت اقلیتوں کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی کمیٹی نے یہ بل یکسر مسترد کردیا۔ سمسن سلامت نے ویڈیو میں پیغا م میں کہا کہ جب کسی معاشرے میں جبر بڑھ جاتا ہے تو اسے روکنا ضروری ہوجاتا ہے ورنہ جبر کرنے والے کی ہمت بڑھتی چلی جاتی ہے۔بدقسمتی سے پاکستان جبری تبدیلی مذہب کے واقعات بہت بڑھ گئے تھے جسے روکنے کیلئے قانون سازی اشد ضروری تھی لیکن پارلیمانی کمیٹی نے برے طریقے سے جبری تبدیلی مذہب کا مجوزہ بل یکسر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے مجوزہ بل مسترد ہونے کے خلاف رواداری تحریک نے باقاعدہ احتجاج کا اعلان کیا ہے اور لاہور کے بعد اسلام آباد میں بروز ہفت...