آذربائیجان کے نامزد سفیر خضر فرہادوف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اسناد پیش کر دی.

H E Khazir Farhadov presented his credentials to the President of Pakistan


 اسلام آباد (سپیشل رپورٹر): پاکستان کے لئے نامزد آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اسناد پیش کر دی. تقریب اسناد ایوان صدر میں منعقد ہوئی. بعد ازاں ، نامزد سفراء  اور ہائی کمشنر کی صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا. تفصیلات کے مطابق قازقستان ، کرغزستان ، آذربائیجان ، تھائی لینڈ کے نامزد سفراء اور نائیجیریا کے نامزد ہائی کمشنر نےصدر عارف علوی کو  اسناد پیش کیں. غیر ملکی سفارت کاروں سے بات چیت کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نئی "جیو اکنامکس" پالیسی کے تحت دوست ممالک کے ساتھ کاروبار ،  تجارتی تعاون کے فروغ کو خاص اہمیت دیتا ہے.  پاکستان تجارت ، معیشت ، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دے کر روابط اور علاقائی امن و ترقی کا خواہاں ہے.  انہوں نے کہا کہ پاکستان منفرد جیو اقتصادی حیثیت  کا حامل ملک ہے. خطے کے ممالک ٹرانسپورٹ ، تجارت  اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے شعبوں میں مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں. علاقائی  معاشی انضمام سے پورے خطے کی نمو اور سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی. تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے دو طرفہ ادارہ جاتی سطح کے اجلاس  باقاعدگی سے منعقد کرانے کی ضرورت ہے. امید ہے کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ سیاسی ، معاشی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے.  صدر مملکت نے دوست ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اظہار ِ اطمینان کیا.

کرغزستان کے نامزد سفیر توتوئیف الان بیک اسنکولووچ ، قازقستان کے نامزد سفیر یرجان کستافین ، تھائی لینڈ کے نامزد سفیر چکرید کرچائیونگ اور نائجیریا کے نامزد ہائی کمشنر ابیوئے محمد بیلو نے صدر مملکت کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ 

Comments

Popular posts from this blog

کرسچین اسٹڈی سنٹر راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی خردبرد اور جعلی اور بوگس دستاویزا ت جمع کروانے کا معاملہ، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو انکوائری کرکے کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

چرچ پراپرٹی بچاؤ تحریک نے اقلیتی مشترکہ املاک آرڈیننس ایکٹ 2020ء ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

Bishop Azad Marshal elected new head of the Church of Pakistan