Posts

Showing posts with the label Caste

Pakistani leadership using Islamophobia to cover own misdoings

Image
Shamim Mahmood Prime Minister Imran Khan is all set to embark on his visit to Russia. According to reports, the premier will have one-on-one meeting with Russian President Vladimir Putin in which among other issues, he is also likely to raise the matter of Islamophobia.  There are an estimated 23 million Muslims in Russia which means that one out of five Russians is a Muslim.  The incumbent Pakistani leadership has been very vocal against Islamophobia in the West. Before we move further, let us examine some key facts. According to Wikipedia, Pew Research Study and other statistics agencies, Muslims are the fastest-growing religion group in the world. There were 1.8 billion Muslims in the world as of 2015, roughly 24 % of the global population. If current demographic trends continue, the number of Muslims is expected to exceed the number of Christians by the year 2070.  The countries/region where the religion (Islam) originated are Muslim but this region is home to only ab...

نومنتخب مارڈریٹر بشپ آزاد مارشل کے نام

Image
شمیم محمود  بشپ صاحب کو مارڈریٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔ بشپ آزاد مارشل صاحب سے میر ی پہلی ملاقات 2014ء میں لاہور انکی قیام گاہ پر ہوئی۔ قصہ کچھ یوں تھا کہ بشپ صاحب نے میرا آرٹیکل روزنامہ ڈیلی ٹایمز میں پڑھا۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) نے 2013ء کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد مرکز اور پنجاب میں حکومت قائم کی تھی۔ ان دنوں ملک میں دہشتگردی اور مہنگائی کا شور شرابہ تھا اور ظاہر ہے ملک میں بسنے والی اقلیتیں بھی اس کا شکار تھیں تو ناچیز نے نومنتخب وزیراعظم کے لیے کچھ تجاویز رقم کی تھیں جن پر عمل کرکے اقلیتوں کی بہتری کیلئے کچھ کیا جا سکتا تھا اور ظاہر ہے کہ بین الاقوامی برادری میں بھی پاکستان کا بہتر تاثر جاتا۔  یہ الگ بات ہے کہ ایسا کچھ ہوا نہیں۔ بطور صحافی یا تجزیہ نگار ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ ملک وقوم کی بہتر ی کیلئے اپنی رائے کا اظہار کیا جائے، چونکہ عمل درآمد کرنے کیلئے نہ تو ہمارے وسائل ہوتے ہیں اور نہ طاقت۔ میرے آرٹیکل میں پیش کی جانے والی تجاویز بشپ صاحب کو بھلی محسوس ہوئی تو انہوں نے نہ صرف فون پر میری حوصلہ افزائی کی بلکہ ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ یوں پاس...

ایڈووکیٹ جنرل سندھ چرچ آف پاکستان کے معاملات میں عدالت کو گمراہ کر رہا ہے. پادریوں نے عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا.

Image
کراچی (پ ر) : مذہبی راہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین اعلیٰ سیاسی شخصیات کے ایماء پر کراچی ڈائیووسس کے معاملات میں عدالت کو گمراہ کر رہا ہے. گزشتہ روز پادری سرور ایرک اور پادری شفیق کنول نے وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق بشپ صادق ڈانئیل کی ریٹائرمنٹ کے پراپرٹی مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے اور چرچ کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے لیے من پسند بشپ تعینات کروانا چاہتا ہے.  انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ میں شامل وزراء اور دیگر بااثر شخصیات چرچ کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں. اور سندھ کے ایڈوکیٹ جنرل سلمان طالب الدین ایسے لوگوں کا آلہ کار بن کر عدالت کو گمراہ کر رہا ہے . پادری شفیق کنول نے کہا کہ اس گھناؤنی سازش میں مسیحی ممبر سندھ اسمبلی انتھونی نوید وغیرہ بھی ملوث ہیں.  انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل ایک عرصے سے معزز عدالت کو گمراہ کر رہا ہے اور چرچ آف پاکستان کے آئین اور بشپ کے انتخاب کے طریقہ کار کو غلط کرکے پیش کر رہا ہے.  جس کا مقصد ہم خیال لوگوں کو بشپ کی کرسی پر بیٹھانا ہے.   پادری...

موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ملک رحمت منظور

Image
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کی قرارداد منظور ہونا موجودہ حکومت کی سفارتی ناکامی ہے. پی ٹی آئی گڈ گورنس اور معیشت کو مستحکم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے. ہم سب کو ملکر ملک کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ اسلام آباد کے صدر ملک رحمت منظور نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا.  گزشتہ روز پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے ہنگامی اجلاس کے دوران سٹی صدر ملک رحمت منظور نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے.  تین سال سے اقتدار پر قابض شاہی ٹولہ غریب کی مشکلات سے ناآشنا ہے. وزیر اعظم عمران خان کے اخراجات تو اے ٹی ایم مشینوں سے چلتے ہیں. ساری عمر چندے مانگنے والے کو کاروباری معاملات کا علم ہی نہیں.  انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے سے پاکستان کو سالانہ اربوں کا نقصان ہوگا اور  ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت اس سے جڑی دیگر ادارے تباہ ہو جائیں گے. دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے ہمیں...

بلاعنوان

Image
Shamim Mehmood  کہتے ہیں کہ ایران کے جنگلات میں موسم سرما کے دوران برف باری کی وجہ سے جب بھیڑیوں کو خوراک کی قلت ہوتی ہے تو بھیڑے ایک دائرے میں بیٹھ جاتے ہیں اورایک دوسرے کو گُھورنا شروع کردیتے ہیں۔ جیسے ہی اِن میں سے کوئی ایک بھیڑیا بھوک سے نڈھّال ہوکر گرتا ہے تو گروہ میں موجود باقی تمام بھیڑے اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور اسے کھا جاتے ہیں۔فارسی میں اس عمل کو ”گرگ آشتی“ کہا جاتا ہے۔ اس عمل کا اگر بخور جائزہ لیں تو یہ رجحان بھیڑیوں کے ساتھ ساتھ کافی حد تک انسانوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ ہمارا معاشرہ بھی بھیڑیوں کی طرح ہے جو کمزور نظرآتا ہے اس پر اپنا رُعب و دبدبہ بٹھانے کیلئے یا اسے نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جو جتنا حالات کا ستایا ہوتا ہے اس پر مزید بوجھ بڑھایا جاتا ہے۔ ہم کمزور کا سہارا بننے کی بجائے اسے مزید تنگ کرتے ہیں اور اس کی زندگی دشوار بنا دیتے ہیں۔ یہ عمل ریاستی اداروں میں بھی نظر آتا ہے۔ ایک دوسرے پر برتری ثابت کرنے کیلئے جنگ جاری ہے۔ ہمارے ہاں حب الوطنی ثابت کرنے کا کوئی پیمانہ نہیں۔ بلوچ، پختون، سندھی یا قوم پرست ہونا تو ویسے ہی جرم تصّور کیا جاتا ہے لیکن اگر آپ سنّی فرقے...

سینیٹ انتخابات اور مہنگائی کا جنّ

Image
شمیم محمود بد ترین معاشی حالات کے دوران اپوزیشن کے وہ ارکان جو غریب کی لاچاری اور معیشت کی زبوںِ حالی پر کم از کم بات تو کرتے تھے اب وہ سینیٹ الیکشن میں سید یوسف رضاگیلانی کی فتح کو عوام کی فتح قرار دے رہے ہیں۔ اگر اس مفروضے کو مان لیا جائے اور یہ بھی فرض کرلیا جائے کہ وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا آنے والے وقت میں نیا وزیر خزانہ عوام کو ریلیف دے سکے گا؟موجودہ حالات و واقعات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایسا کوئی معجزہ ہوتا نظر نہیں آتا۔ کہا جاتا ہے کہ عمران خان بطور اپوزیشن لیڈر زیادہ خطرناک ہے اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے اور خود کو عام آدمی کا مسیحا قراردیتے ہوئے موجودہ نظام کو بدبودار قرار دے کر نئے پاکستان کا تصور دیا۔جب کہ خود اقتدار پر براجماں ہونے کے بعد عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا۔ حقیقت حال یہ ہے کہ اپوزیشن کے زمانے میں عمران خان کی ہرکوشش اور توجہ اقتدار حاصل کرنے پر مرکوز رہی اور معیشت کو بہتر بنانے کی طرف توجہ نہ دی گئی، مفروضوں اور اقتدار کے حصول  کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔ عمران خان جمہوریت کیلئے برطانیہ کی مثالیں د...

Basic education system is not geared towards promoting knowledge, experts said

Islamabad: The basic education system is not geared towards promoting knowledge but promoted exclusion on the basis of religion and intolerance, said the speakers at the conference held in Islamabad. A national conference was co-organized by the Centre for Social Justice (CSJ) and Peoples’ Commission for Minorities Rights (PCMR) in a local hotel in Islamabad. Peter Jacob, Executive Director CSJ, while moderating the conference remarked that education policies, curriculum, textbooks and teaching methodologies while on one hand shape thoughts and perspectives of a nation they have been made subservient to political designs. The governments have been creating a new hotchpotch every time which is called for political mileage without offering much. It is no surprise that all plans to alleviate quality as well literacy failed to achieve results. Until our policy rhetoric is redeemed from populism and inconsistencies we will be doomed to live with education apartheid that we want to addres...

انسانی حقوق کا عالمی دن اور پاکستان

Image
شمیم محمود   دس دسمبر 1948ء کو جب اقوام متحدہ نے تیس بنیادی انسانی حقوق کی شناخت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کا عالمی دن قرار دیا ۔ تو پاکستان ان 48  میں سے ہے جنہوںنے اسی دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کے عالمی علامیہ کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔ اس وقت اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی تعداد صرف 63 تھی جبکہ اس وقت رکن ممالک کی تعداد 193 ہے۔ اس کے باوجود دنیا کے متعدد ممالک میں اس کی پاسداری نہیں کی جاتی . رنگ، نسل ، جنس، مذہب، معاشی ، سیاسی اور معاشرتی بنیاد پر تعصب ہوتا ہے۔ اور مذہبی آزادی کے مسائل درپیش ہیں۔ ریاست متحدہ امریکہ نے 1998ء میں مذہبی آزادی کے واقعات کے پیش نظر بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت ان ممالک کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کیں جہاں بنیادی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے مسائل موجود ہیں۔ رواں سال امریکہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ ہمسایہ ملک بھارت کو ایسی ہی صورتحال کے باوجود اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ۔ اس لحاظ سے یہ پاکستان کی سفارتی ناکامی ہے۔ لیکن صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے تو حقائق...