Posts

Showing posts with the label H-9

آہ ۔ پروفیسر حسن صاحب بھی چلے گئے

Image
شمیم محمود Prof Hassan Azeem Virk - Head of Urdu Dept F. G. College for Boys H-9 Islamabad میرے پاس الفاظ نہیں ہیں اور دل یہ بات تسلیم کرنے کو تیار بھی نہیں ہے کہ وہ شخص جس نے مجھے اردو زبان سکھائی وہ داغ مفارقت دے گئے ۔ یوں سمجھ لیں کہ ہم نے اردو کی الف ب ہم نے سیکنڈ ایئر میں سیکھی ۔اور میرے استاد پروفیسر حسن عظیم ورک اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔کرونا وائر س کی وباء کے ساتھ ہی عزرائیل بھی اپنی ڈیوٹی پر مامور ہے۔ مجھے نہیں معلوم یہ کہنا مناسب ہے لیکن جب عزرائیل ہمارے پاس آئے تو اس سے احتجاج ضرور کریں گے کہ ظالم ایسی بھی کیا جلدی تھی۔ابھی میڈیا کولیگز ارشد وحید چوہدری ، شاہ نواز موہل اور دفتر خارجہ کے سینئر سفارتکار وحید الحسن کی موت کے غم میں نڈھال تھے اور آنسو خشک نہیں ہوئے تھے کہ پروفیسر حسن عظیم ورک کی وفات کی خبر مل گئی ۔ کوئی دو ہفتے قبل جب میں ارشد وحید چوہدری ، شاہ نواز موہل اور وحیدالحسن کی وفات کے بعد کالم لکھا تو درستگی کیلئے پروفیسر حسن عظیم ورک صاحب کو بھیجا۔ جب واٹس ایپ سے جلد ی رسپانس نہ ملاتو میں نے فون کیا ۔ فون پر بات کرتے ہوئے ان کی آواز سے محسوس ہورہا تھا کہ سانس کا مسئل...