Posts

Showing posts with the label NAB

ڈی سی راولپنڈی نے کرسچین اسٹڈی سنٹر کی انتظامیہ کو تین ماہ تک نیا بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا

Image
  روالپنڈی:  لاہور ہائی کورٹ، راولپنڈی بنچ کے حکم پرڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راولپنڈی نے کرسچین اسٹڈی سنٹر (سی ایس سی، راولپنڈی)کی انتظامیہ کوموجود ہ بورڈ تحلیل کرکے تین ماہ تک قواعد وضوابط کے مطابق بورڈ تشکیل دینے کاحکم دیتے ہوئے درخواست گزار کو جعلسازی،بے ضابطگیوں اورفنڈز میں خردبرد کو انٹی کرپشن، فوجداری سمیت دیگر مجاز فورم سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا۔ گزشتہ روز ڈی سی راولپنڈی عامر عقیق خان نے لاہور ہائی کورٹ، راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس سلطان تنویر کے حکم پر کاروائی کرتے ہوئے کرسچین اسٹڈی سنٹر، راولپنڈی کی انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ درخواست گزار کے الزامات کی روشنی میں موجود بور ڈ کو فوری طور پر تحلیل کرکے آئندہ تین ماہ تک قواعد وضوابط کے مطابق نیا بورڈ تشکیل دے، دوسری صورت میں یہ بورڈ تحلیل تصور کیا جائے گا۔  چرچ پراپرٹی بچاؤ تحریک، پاکستان کے لیگل کواڈینٹر ذیشان اعجاز کے مطابق ڈی سی  را لپنڈی نے کاروائی کرتے ہوئے کرسچین اسٹڈی سنٹر کے متنازعہ ڈائریکٹر سیموئیل رابرٹ عزاریاہ کی ادارے کے اغراض ومقاصد کے برعکس سرگرمیوں پر سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ موجودہ بورڈ کو فوری ط...

پاکستان پوسٹ میں 118ارب روپے کی کرپشن کا معاملہ، تحقیقاتی اداروں کی کرپشن کیس کے معاملے میں اہم پیش رفت , دائرہ کاروسیع، رپورٹ جلد پیش کیے جانے کا امکان۔ ڈی جی اعجاز منہاس کا الزامات سے انکار

Image
  اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان پوسٹ میں ڈیجیٹائزیشن میں اربوں روپے کی کرپشن کا معاملہ، وفاقی تحقیقاتی اداروں نے دائرہ کار وسیع۔ڈی جی اعجاز منہاس کے علاوہ دیگر افسران کی معلومات جمع کرلیں گئیں، سیکرٹری مواصلات ظفر حسن،سابق سیکرٹری مواصلات جواد رفیق ملک سمیت سہولت کاروں کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ ڈی جی اعجاز منہاس کو ضابطہ کار کے برخلاف ترقی دینے اور حبیب بنک کے ساتھ معاہدے میں مالی فوائد حاصل کرنے کے شواہد اجمع کرلیے گئے، رپورٹ جلد پیش کیے جانے کی امید۔اعجاز منہاس کا الزامات سے انکار۔ پاکستان پوسٹ میں 118 ارب روپے کی کرپشن کیس کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پوسٹ کو ا پ گریڈ کرنے اور فنانشل سروسز فراہم کرنے کے نام پر غیر سرکاری مالیاتی ادارے کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدے کو یقینی بنانے کیلئے ایڈیشنل ڈی جی فنانشنل سروسز اعجاز منہاس نے سرکاری کاغذات میں ترامیم کیں۔ سیکرٹری مواصلات ظفرحسن نے وزیر مواصلات مراد سعید کے آشرباد سے چیئرمین پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ و ڈائریکٹرجنرل اخلاق احمد رانا کے ساتھ توہین آمیز رو...