پاکستان پوسٹ میں 118ارب روپے کی کرپشن کا معاملہ، تحقیقاتی اداروں کی کرپشن کیس کے معاملے میں اہم پیش رفت , دائرہ کاروسیع، رپورٹ جلد پیش کیے جانے کا امکان۔ ڈی جی اعجاز منہاس کا الزامات سے انکار

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان پوسٹ میں ڈیجیٹائزیشن میں اربوں روپے کی کرپشن کا معاملہ، وفاقی تحقیقاتی اداروں نے دائرہ کار وسیع۔ڈی جی اعجاز منہاس کے علاوہ دیگر افسران کی معلومات جمع کرلیں گئیں، سیکرٹری مواصلات ظفر حسن،سابق سیکرٹری مواصلات جواد رفیق ملک سمیت سہولت کاروں کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ ڈی جی اعجاز منہاس کو ضابطہ کار کے برخلاف ترقی دینے اور حبیب بنک کے ساتھ معاہدے میں مالی فوائد حاصل کرنے کے شواہد اجمع کرلیے گئے، رپورٹ جلد پیش کیے جانے کی امید۔اعجاز منہاس کا الزامات سے انکار۔ پاکستان پوسٹ میں 118 ارب روپے کی کرپشن کیس کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پوسٹ کو ا پ گریڈ کرنے اور فنانشل سروسز فراہم کرنے کے نام پر غیر سرکاری مالیاتی ادارے کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدے کو یقینی بنانے کیلئے ایڈیشنل ڈی جی فنانشنل سروسز اعجاز منہاس نے سرکاری کاغذات میں ترامیم کیں۔ سیکرٹری مواصلات ظفرحسن نے وزیر مواصلات مراد سعید کے آشرباد سے چیئرمین پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ و ڈائریکٹرجنرل اخلاق احمد رانا کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ کے 12ہزار برانچ دفاتر پر مشتمل پھیلے ہوئے نیٹ ورک کو حبیب بنک لمیٹیڈ کے ساتھ برانچ لیس بینکنگ کیلئے معاہد ہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈی جی فنانشنل اعجاز منہاس نے پیپرا رولز اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایچ بی ایل کے ساتھ معاہدے کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری کاغذات میں ترامیم کی گئی۔ ڈی جی اعجاز منہاس نے اعلی حکام کے آشرباد سے وزارت قانون کو سمری ارسال کرنے سے لیکر اس کی منظور ی ملنے تک معاہدے میں ردوبدل کیا۔ ایچ بی ایل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی پیچیدگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈ ی جی پاکستان پوسٹ محمد اخلاق رانا نے موقف اختیار کیا کہ ایچ بی ایل کے ساتھ برانچ لیس بینکنگ کیلئے ہونے والے معاہدے سے پاکستان پوسٹ کی تمام سروسز کی ڈیجیٹائزیشن ہونا ممکن نہیں۔ لہذا انہوں نے محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ڈی جی فنانشنل سروسز اعجاز منہاس کے خلاف حافظ ظفر علی ملک، ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل (ایڈمن)چیئرمین، عبدلرزاق، پوسٹ ماسٹر جنرل، ممبر اور محمد اسلم ڈائریکٹر (لاء اینڈ آر اینڈ آر) ممبر پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی نے تمام تر معاملے کی جانچ پڑتال کے بعد ڈی جی اعجاز منہاس کو مرتکب قرار دیا او ر انکوائری کمیٹی کی رپور ٹ پیش کردی۔11جنوری کو سیکرٹری مواصلات ظفر حسن کے دفتر ہونے والے اجلاس میں ڈی جی محمد اخلاق رانا نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے معاملے کی سنگینی کے بارے میں تمام تفصیلات پیش کردیں۔  تاہم سیکرٹری مواصلات ظفر حسن نے ڈی جی محمد اخلاق رانا کے ساتھ نہ صرف توہین آمیز رویہ اختیار کیا بلکہ انہیں عہدے سے ہٹانے اور سخت نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ سیکرٹری مواصلات کے نازیبارویے کے خلاف ڈی جی اخلاق رانانے موقف اختیار کیا کہ میرے اصولی موقف اپنانے کے بعد اجلاس میں ماتحت افسران کی موجودگی میں میری توہین کی گئی ہے۔ انہوں نے درخواست دائر کی کہ مجھے مدت ملازمت پوری ہونے سے پہلے ریٹائرڈ کردیا جائے یا ریٹائرمنٹ تک رخصت دی جائے۔ جس پر وفاقی وزیر مراد سعید کی منظوری سے ڈی جی اخلاق رانا کو 81دن کی رخصت پر بھیج دیا گیا اور کرپشن میں ملوث اعجاز منہاس کو ایڈنشل ڈائریکٹرجنرل کا چارج سونپ دیا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے از خود نوٹس لیتے ہوئے اعلی پیمانے پرتحقیقات کا حکم دیا تھا۔اس سلسلے میں اعجاز منہاس رابطہ کرنے پر انہوں نے موقف اختیار کیا کہ یہ تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں اور یکطرفہ کہانی پیش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تمام تر حقائق جلد پیش کریں گے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے سیکنڈل میں ملوث افسران سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، سیکرٹری ظفر حسن، ڈی جی اعجاز منہاس اور دیگر افسران کی تفصیلات جمع کرلی ہیں،رپورٹ جلد متعلقہ اداروں کو پیش کی جائے گی۔رپورٹ میں وزیر مواصلات مراد سعید کے سیکنڈل میں ملوث ہونے کے بھی شواہد سامنے آئے ہیں۔ واضع رہے کہ پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹائز کرنے کیلئے دوست ملک کوریا نے بھی Exim Bank - Korea کے ذریعے 23  ملین ڈالر کا نہایت آسان یعنی ایک فی صد سے کم شرح سود پر قرض چالیس سال میں واپس کرنے کی پیشکش کی تھی جسے اکنامک افیئرڈویژن کی تائید حاصل تھی مگر وہ ٹھکرا دی گئی۔  اس کے علاوہ ورلڈ بنک کی جانب معاونت کے آپشن موجود تھے مگر ایچ بی ایل کی جانب سے اربوں روپے کے لالچ میں یہ معاہد ہ کیا گیا۔  





Zafar Hassan 

Jawad Rafiq Malik










Comments

Popular posts from this blog

کرسچین اسٹڈی سنٹر راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی خردبرد اور جعلی اور بوگس دستاویزا ت جمع کروانے کا معاملہ، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو انکوائری کرکے کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

چرچ پراپرٹی بچاؤ تحریک نے اقلیتی مشترکہ املاک آرڈیننس ایکٹ 2020ء ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

Bishop Azad Marshal elected new head of the Church of Pakistan