ڈی سی راولپنڈی نے کرسچین اسٹڈی سنٹر کی انتظامیہ کو تین ماہ تک نیا بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا

 


روالپنڈی:  لاہور ہائی کورٹ، راولپنڈی بنچ کے حکم پرڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راولپنڈی نے کرسچین اسٹڈی سنٹر (سی ایس سی، راولپنڈی)کی انتظامیہ کوموجود ہ بورڈ تحلیل کرکے تین ماہ تک قواعد وضوابط کے مطابق بورڈ تشکیل دینے کاحکم دیتے ہوئے درخواست گزار کو جعلسازی،بے ضابطگیوں اورفنڈز میں خردبرد کو انٹی کرپشن، فوجداری سمیت دیگر مجاز فورم سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا۔ گزشتہ روز ڈی سی راولپنڈی عامر عقیق خان نے لاہور ہائی کورٹ، راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس سلطان تنویر کے حکم پر کاروائی کرتے ہوئے کرسچین اسٹڈی سنٹر، راولپنڈی کی انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ درخواست گزار کے الزامات کی روشنی میں موجود بور ڈ کو فوری طور پر تحلیل کرکے آئندہ تین ماہ تک قواعد وضوابط کے مطابق نیا بورڈ تشکیل دے، دوسری صورت میں یہ بورڈ تحلیل تصور کیا جائے گا۔ 

چرچ پراپرٹی بچاؤ تحریک، پاکستان کے لیگل کواڈینٹر ذیشان اعجاز کے مطابق ڈی سی رالپنڈی نے کاروائی کرتے ہوئے کرسچین اسٹڈی سنٹر کے متنازعہ ڈائریکٹر سیموئیل رابرٹ عزاریاہ کی ادارے کے اغراض ومقاصد کے برعکس سرگرمیوں پر سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ موجودہ بورڈ کو فوری طور پر تحلیل کرکے آئندہ تین ماہ تک نیا بورڈ تشکیل دے۔ڈی سی راولپنڈی نے حکم دیا کہ اگر ادارے نے مقررہ مدت تک حکم پر عمل نہ کیاتو ادارے کا بورڈ تحلیل تصور کیاجائے گا۔دوسری جانب درخواست گزار کو ادارے میں موجود بے ضابطگیوں اور مالی خورد برد کو کسی بھی مجاز فورم سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔ اس سے قبل چرچ پراپرٹی بچاؤ تحریک نے لاہور ہائی کورٹ، راولپنڈی بنچ میں پٹیشن دائر کی تھی کہ کرسچین اسٹڈی سنٹر گزشتہ کئی سالوں سے ادارے کے اغراض ومقاصد کے برعکس فنڈز میں خوردبرد اور دیگر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہے اور متعلقہ سرکاری اداروں کو کاروائی کی درخواست دینے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ سی ایس سی، راولپنڈی نہ صرف فنڈز کے خردبرد اور ناجائز استعمال میں ملوث ہے بلکہ جعلی کاغذات کے ذریعے سرکاری اداروں کو اندھیرے میں رکھتا ہے اور مجاز ادارے نے توجہ دلانے کے باوجود آنکھیں بند کررکھی ہیں۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ سی ایس سی روالپنڈی نے مرحوم بورڈ ممبرکے جعلی دستخط کے ساتھ دستاویزات جمع کروائے گئے، تاہم کسی قسم کی کاروائی نہ گئی۔ جس پر عدالت نے الزامات کو درست تصور کرتے ہوئے ڈی سی راولپنڈی کو انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تین ہفتوں میں کاروائی کی ہدایت کی تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

کرسچین اسٹڈی سنٹر راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی خردبرد اور جعلی اور بوگس دستاویزا ت جمع کروانے کا معاملہ، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو انکوائری کرکے کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

چرچ پراپرٹی بچاؤ تحریک نے اقلیتی مشترکہ املاک آرڈیننس ایکٹ 2020ء ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

Bishop Azad Marshal elected new head of the Church of Pakistan