ایڈووکیٹ جنرل سندھ چرچ آف پاکستان کے معاملات میں عدالت کو گمراہ کر رہا ہے. پادریوں نے عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا.



کراچی (پ ر) : مذہبی راہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین اعلیٰ سیاسی شخصیات کے ایماء پر کراچی ڈائیووسس کے معاملات میں عدالت کو گمراہ کر رہا ہے. گزشتہ روز پادری سرور ایرک اور پادری شفیق کنول نے وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق بشپ صادق ڈانئیل کی ریٹائرمنٹ کے پراپرٹی مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے اور چرچ کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے لیے من پسند بشپ تعینات کروانا چاہتا ہے.  انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ میں شامل وزراء اور دیگر بااثر شخصیات چرچ کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں. اور سندھ کے ایڈوکیٹ جنرل سلمان طالب الدین ایسے لوگوں کا آلہ کار بن کر عدالت کو گمراہ کر رہا ہے . پادری شفیق کنول نے کہا کہ اس گھناؤنی سازش میں مسیحی ممبر سندھ اسمبلی انتھونی نوید وغیرہ بھی ملوث ہیں.  انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل ایک عرصے سے معزز عدالت کو گمراہ کر رہا ہے اور چرچ آف پاکستان کے آئین اور بشپ کے انتخاب کے طریقہ کار کو غلط کرکے پیش کر رہا ہے.  جس کا مقصد ہم خیال لوگوں کو بشپ کی کرسی پر بیٹھانا ہے.  

پادری صاحبان نے اعلی حکام اور عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ سلمان طالب الدین کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے. پادری ایرک نے کہا کہ کراچی ڈائیووسس کے ادارے اور زمین ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم کسی صورت میں بھی دوسروں کا قابض نہیں ہونے دیں گے.  لوٹ مار یہ بازار اب بند ہونا چاہئے. انہوں نے کہا کہ سلمان طالب الدین بااثر افراد کے ذریعے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن ہم اس کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے.  پادری صاحبان نے مسیحی ایم پی اے انتھونی نوید سیاسی پارٹی کے ذریعے چرچ کے معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے. واضح رہے کہ گزشتہ دور کے دوران بشپ صادق ڈانئیل نے اپنے من پسند افراد کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا تھا اور پھر وہ وہی کرپٹ ٹولہ قابض ہونے کی کوشش کررہا ہے.

Comments

Popular posts from this blog

کرسچین اسٹڈی سنٹر راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی خردبرد اور جعلی اور بوگس دستاویزا ت جمع کروانے کا معاملہ، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو انکوائری کرکے کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

چرچ پراپرٹی بچاؤ تحریک نے اقلیتی مشترکہ املاک آرڈیننس ایکٹ 2020ء ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

Bishop Azad Marshal elected new head of the Church of Pakistan