 |
Malik Rehmat Manzoor, Syed Sabtin ul Hassan and Samina Bhatti |
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی منارٹیز ونگ اسلام آبا دکے صدر ملک رحمت منظور کی ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ سٹی صدر پی پی پی منارٹیز ونگ ملک رحمت منظور نے گزشتہ روز مشیر اطلاعات آصف جان اور ثمینہ بھٹی کے ہمراہ امیدوار قومی اسمبلی سبطین حسن شاہ اور صد ر پی پی پی اسلام آباد افتخار شہزادہ کو مبارک باد پیش کی۔ مینارٹیز ونگ کے راہنماؤں نے سبطین حسن شاہ اور افتخار شہزادہ و اہل خانہ کیلئے عید کے پر مسرت موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں راہنماؤں کے گھر جاکر انہیں عید کی مبارک دی اور ملک کی سلامتی او راستحکام کیلئے دعا کی۔ اس موقع پرراہنماء پیپلز پارٹی سید سبطین حسن شاہ نے ثمینہ بھٹی کو پاکستان پیپلزپارٹی منارٹیز ونگ میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی۔ سید سبطین شاہ نے ملک رحمت کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں پیپلزپارٹی کے اقلیتی ونگ کو متحرک کیا ہے اور پی پی پی کو ان پر فخر ہے . امید ہے آئندہ الیکشن میں اسلام آباد سے پیپلز پارٹی فتح حاصل کرے گی. واضع رہے کہ عید کا تہوار جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔

 |
Samina Bhatti, Iftikhar Shahzada and Asif John
|
Comments
Post a Comment