وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کے مابین اختیارات کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا
![]() |
FS Sohail Mahmood and Shah Mehmood Qureshi - Foreign Minister |
اسلام آباد: دفتر خارجہ ایک بار پھر بحرانی کیفیت کا شکار، وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کے مابین اختیارات کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ وزیر خارجہ نے دفترخارجہ کے قوانین کے منافی انتظامی امور پر قبضہ جمانے کی کوشش، سیکرٹری خارجہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خالد میمن کو سپیشل سیکرٹری (ایڈمن) تعینات کردیا، سیکرٹری خارجہ اور دیگر افسران میں تشویش کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ روزنامہ خبریں کو حاصل ہونے والے دستاویز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے انتظامی امور میں بے جا مداخلت، سپیشل سیکرٹری رضا بشیر کو ایڈیشنل سیکرٹری کے اختیارات سونپ دیے تاہم سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بروقت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خالد میمن کو بطور سپیشل سیکرٹری (ایڈمن) تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کے انتظامی امور کو بھی کنٹرول کرنا شرو ع کردیا جس کے باعث سیکرٹری خارجہ اور وزیر خارجہ کے مابین اختیار ات کے معاملے میں ٹھن گئی۔ دستاویز کے مطابق وزیرخارجہ کے سپیشل سیکرٹری رضا بشیر نے سیکرٹری خارجہ کو بالائے طابق رکھتے ہوئے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سپیشل سیکرٹری کو ایڈیشنل سیکرٹری کے اختیار ات کو ودیت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے وضع کردہ رولز اینڈ پروسیجر کے مطابق تمام انتظامی امور سیکرٹری خارجہ کا دفترسرانجام دیتا ہے او ر بشمول وزیر خارجہ کے دفتر تمام تر تعیناتیاں سیکرٹری خارجہ کی مشاورت سے کی جاتی ہیں تاہم رضا بشیر تارڑ نے وزیر خارجہ کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمنسٹریشن) کے اختیارات اپنے پاس رکھنے کا مراسلہ جاری کیا ہے جو کہ وزارت خارجہ کے رولز اینڈبزننس کے منافی ہے۔بعد ازاں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے دفتر خارجہ کے سینئر افسرخالد میمن کو سپیشل سیکرٹری (ایڈمنسٹریشن) تعینات کردیا۔اس معاملے میں ترجمان دفتر خارجہ کے ساتھ متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی اور واٹس ایپ پر بھی پیغام دیا گیا تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ تاہم ترجمان دفتر خارجہ کی ڈائریکٹر سدرہ اسلم نے خبریں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اس پوسٹ پر رضا بشیر تارڑ کی تعیناتی عارضی طور پر کی گئی بعد ازاں خالدمیمن کو بطور ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) تعینات کردیا گیاہے۔ اس معاملے میں دفتر خارجہ سے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کے مابین مختلف تعیناتیوں پر اختلاف پایا جاتا ہے اور حالیہ تعیناتیاں بھی وزیر خارجہ کی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر گئی ہیں جس پر سیکرٹری خارجہ نالاں ہیں۔ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ وزارت خارجہ کے متعدد معاملات میں وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کے مابین خلیج موجود ہے اور مختلف رائے پائی جاتی ہے اور وزیر خارجہ اپنے اختیارات کے معاملے پر تنازعہ موجود ہے۔
Comments
Post a Comment