سینیٹر کامران مائیکل ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے رحیم یار خان پہنچ گئے

Senator Kamran Micheal



 

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر): سابق وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل رحیم یار خان میں ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئے. مندر کی  توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان  کی آزادی سے لیکر ملک کی تعمیر و ترقی میں تمام اقلیتوں نے اپنا کردار ادا کیا.  سینیٹر کامران مائیکل نے مندر کا دورہ کیا اور اس کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا. انہوں نے مقامی برادری کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان میں تمام برابر ہیں اور انہوں نے 11 اگست کی تقریر میں واضح الفاظ سے کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنی عبادات کا پورا حق ہے. انہوں نے کہا ایسے واقعات قائد کے فرمودات کی نفی کرتے ہیں اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں. پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں نے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں. سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ آئین میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں تاہم بعض عناصر اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں. واضع رہے کہ گزشتہ دنوں رحیم یار خان کے علاقے میں توہین مذہب کے الزام پر مقامی مندر کی توڑ پھوڑ کی. مقامی افراد نے کئی گھنٹے تک موٹروے بند کردیا. علاقے میں خوف و ہراس کے باعث ہندوؤں نے گھر خالی کر دیے.

Comments

Popular posts from this blog

کرسچین اسٹڈی سنٹر راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی خردبرد اور جعلی اور بوگس دستاویزا ت جمع کروانے کا معاملہ، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو انکوائری کرکے کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

چرچ پراپرٹی بچاؤ تحریک نے اقلیتی مشترکہ املاک آرڈیننس ایکٹ 2020ء ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

Bishop Azad Marshal elected new head of the Church of Pakistan