پیپلز پارٹی، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کرتی ہے،ملک رحمت منظور

Mr. Shahbala Karimov (Political Sec Azerbaijan) with
Malik Rehmat Manzoor

 

اسلام آباد : قانون سازی میں اقلیتوں کی نمائندگی کا معاملہ بہت اہم ہے،پاکستان میں اقلیتوں کے حقو ق کا معاملہ جتنا پیچیدہ ہے ان کی نمائندگی اتنی ہی اہم ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق تحفظ کی بات کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی اسلام آباد اقلیتی ونگ کے صدر ملک رحمت منظور نے آذربائیجان کے پولیٹیکل اتاشی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ملک رحمت منظور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑی سیاسی جماعتیں اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق سے متعلق گُھما پھرا کر بات کرتی ہیں۔ دوسری جانب قانون سازی میں اقلیتی ارکان اسمبلی کا کوئی کردار نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق سے متعلق بات ہوتی ہے، لہذا قانون سازی میں ان کی نمائندگی بہت اہم ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوکی زیر قیادت منظم سیاسی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے نہیں گھبراتے۔ آذربائیجان کے پولیٹیکل اتاشی شاہ بالاکریموو Shahbala Karmimov کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کے دوران ملک رحمت منظور نے کہا کہ اسلام آباد میں اقلیتی برادری سید سبط الحسن بخاری کی قیادت میں متحد ہیں اور پُر امید ہیں کہ آئندہ الیکشن کے دوران پیپلز پارٹی اقلیتی ممبران پر مکمل اعتماد کریں گے۔ اسلام آباد کے تین حلقوں میں اقلیتی ووٹ بنک فیصلہ سازی میں اہم کردار کرسکتا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ سال 2023ء کے الیکشن میں وفاق کے تینوں حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی فتح کو یقینی بنائیں۔ غیرملکی سفارتکار نے پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ ملکی ترقی میں ان کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے ملک رحمت منظور کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے    ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

کرسچین اسٹڈی سنٹر راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی خردبرد اور جعلی اور بوگس دستاویزا ت جمع کروانے کا معاملہ، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو انکوائری کرکے کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

چرچ پراپرٹی بچاؤ تحریک نے اقلیتی مشترکہ املاک آرڈیننس ایکٹ 2020ء ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

Bishop Azad Marshal elected new head of the Church of Pakistan