Posts

Showing posts from June, 2021

ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیوں ہورہا ہے؟ کامران مائیکل

Image
  اسلام آباد: ایوان بالا میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ ایوان میں صرف اعداد و شمار پر بات کی جاتی ہے۔ حکومت نے بجٹ پیش کرتے ہوئے اعشاریوں کی بات کی، دعوی کیا ہے کہ غیر ملکی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن حکومت نے مہنگائی کے اضافے اورغربت کی چکی میں پستی عوام کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران صرف مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا مگر حکومت نے وہ اعداد و شمار پیش نہیں کیے۔ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ ہم (اقلیتیں) پاکستان کا اصل چہرہ ہیں اور ہمارے دلوں میں پاکستان بستا ہے، ہمیں پاکستان سے کوئی جدا نہیں کرسکتا ہے۔ ہم نے پاکستان کی خدمت کی ہے، تعلیم اور صحت کے شعبے میں ہماری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحیوں کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل لوگ ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں۔ سینیٹر کامران مائیکل نے اس بات پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ یہاں اقلیتوں پر جبر وظلم اور زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ جبری تبدیلی مذہب، کم عمر ی  کی شادیاں اور زیادتی کے کیس میں نما...

زیر تعمیر معاشرہ

Image
 شمیم محمود Bishop Ijaz Inayat  ویسے توپُورے ملک کی حالت ”قابل دید“ ہے ،  سرکاری ادارے ہوں یا غیر سرکاری، بڑے سرمایہ کار سے لیکر ریڑھی بان تک کھینچا تانی، سینہ زوری اور اقرباء پَروری جاری ہے۔ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ یہاں بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھو رہے ہیں اور ستم یہ ہے کہ اسے اپنا حق سمجھتے ہیں اور پھر پارسائی کے دعویدار بھی ہیں۔ تعلیمی معیار، تجربہ اورمیرٹ جائے بھاڑ میں، بس اپنے رشتہ دار، قریبی دوست احباب اور عزیز واقارب کو ترجیح دی جاتی ہے۔ وفاقی کابینہ یا صوبائی، اداروں میں اپنے خاندانوں کو نوازنا اور میرٹ کی دھجیاں اڑانا معمول کی بات ہے،  اور پھر ظلم کی انتہا یہ ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اعلیٰ عدالتوں میں انصاف کا یہ عالم ہے کہ جیسے عہدے سے فارغ ہوئے”جناب“ کی کارستانیوں کے چرچے روز روشن کی طرح عیاں ہوگئے۔ سوال یہ ہے کہ ایسا کب تک چلے گا؟ کون تبدیلی لائے گا کیونکہ ”تبدیلی لانے“ کے دعویدار بھی ننگے ہوچکے ہیں۔ (نہ سو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی)۔ اب ایسے میں کہیں کوئی من چلا ”من پسند تعیناتیوں پر سوال کر لے تو کہا جاتا ہے کہ یہ جناب کا صوابدیدی اختیار ہے۔...

معاشرے میں اصلاح اور قوم کے وسیع تر مفاد کیلئے سیاسی کارکنان اپنا کردار ادا کرنے کیلئے متحدہیں۔ مقررین

Image
  From L to R- J. Salik, Asif John, Jamil Khokhar, Malik Rehmat Manzoor and Shahbaz Chohan اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قومی سیاسی پارٹیوں کے مسیحی ورکرز کے مشاورتی اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈر ز نے مشترکہ مفادات کیلئے متحد ہوکر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے۔ نیشنل پریس کلب،اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر جولیس سالک کی زیرصدارت اقلیتوں کی سیاسی وسماجی اور ناانصافیوں کے خلاف قومی سیاسی پارٹیوں کے مسیحی سیاسی ورکرز کا مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ملک کی تمام بڑی سیاسی پارٹیوں  ]پی پی پی، پی ایم ایل (ن)، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی[ کے مسیحی ورکرز اور عہدیدارن نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام سیاسی عہدیداران اور ورکرز مسیحیوں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں اور امتیازی سلوک کے خلاف پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر کام کریں گے۔ اس اجلاس کا مقصد ایسا لائحہ عمل مرتب کرنا تھا جس کے تحت مسیحیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرنے کیلئے متحد ہوکرکام کیا جائے۔ پی پی پی، اسلام آباد کے سٹی صدر ملک رحمت منظور نے کہا کہ پاکستان میں مسیحیوں کے ساتھ مذہب کی بنیاد پ...

Setting Sail on the Three Seas

Image
Islamabad: The Ambassador of the Poland to Pakistan H E Piotr Opalinski endorsed  the article on a very important initiative in Central Europe: "Setting Sail on the Three Seas".  https://www.americanpurpose. com/articles/setting-sail-on- the-three-seas/  . He said that the Three Seas Initiative (3SI) is an ambitious interconnectivity project in Central and Eastern Europe, focused on energy, transportation, and digitalization. In their article on 3SI, published in the American Purpose web magazine, the foreign ministers of Poland - Zbigniew Rau and Romania - Bogdan Aurescu say that it is now time to leap forward in democracy and development. The region has the possibility to finally blossom after more than 50 years of war and communist regimes. Three Seas Initiative  T he world still has not turned the corner in its struggle with the coronavirus, but preparations for the post-pandemic recovery are well under way. The European Union has already approved a recovery fund...

پیپلز پارٹی، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کرتی ہے،ملک رحمت منظور

Image
Mr. Shahbala Karimov (Political Sec Azerbaijan) with Malik Rehmat Manzoor   اسلام آباد : قانون سازی میں اقلیتوں کی نمائندگی کا معاملہ بہت اہم ہے،پاکستان میں اقلیتوں کے حقو ق کا معاملہ جتنا پیچیدہ ہے ان کی نمائندگی اتنی ہی اہم ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق تحفظ کی بات کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی اسلام آباد اقلیتی ونگ کے صدر ملک رحمت منظور نے آذربائیجان کے پولیٹیکل اتاشی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ملک رحمت منظور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑی سیاسی جماعتیں اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق سے متعلق گُھما پھرا کر بات کرتی ہیں۔ دوسری جانب قانون سازی میں اقلیتی ارکان اسمبلی کا کوئی کردار نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق سے متعلق بات ہوتی ہے، لہذا قانون سازی میں ان کی نمائندگی بہت اہم ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوکی زیر قیادت منظم سیاسی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے نہیں گھبر...

اسد طور پرتشدد پر اتنا واویلا کیوں؟

Image
شمیم محمود پہلے تو کہیں کونے کھدرے میں شک وشبہ تھا مگر اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ ہم کوئی کام مکمل دیانتداری اور ایمانتداری سے نہیں کرتے، اور شاید یہی وجہ ہے کہ ہم آزادی کے تہتر سال بعد بھی جس جگہ کھڑے ہیں اس پر شرمندگی ہوتی ہے۔ ویسے تو بے شمار ایسے کارنامے موجود ہیں، لیکن فی الحال ثبوت کیلئے چند مثالیں پیشِ خدمت ہیں ۔ پیشگی معذرت کے ساتھ، میرا مقصد ہرگز کسی ادار ے کی تضحیک نہیں مگر افسوس ان کی کارکردگی کی وجہ سے نہ صرف عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ہماری ساکھ بُری طرح مجروح ہوئی ہے۔ اس بات میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ ان اداروں میں اچھے لوگ بھی ہونگے مگر مجموعی طور اتنا بگاڑ پیدا ہوچکا ہے کہ ایسے لوگوں کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں ملتا۔ میں اس بات سے واقف ہوں کہ بعض اوقات ہمیں کچھ کام مصلحتاً کرنا پڑتے ہیں جن سے قومی سلامتی یا مفادات وابستہ ہوں مگر یہاں بدقسمتی یہ ہے کہ ایسے کاموں سے قومی یا مشترکہ مفادات کی بجائے چند لوگ فائدے حاصل کر لیتے ہیں اور بدنامی مجموعی طور پر لاگو ہوتی ہے۔ درج ذیل واقعات کو اگر آپ غیر جانبدارانہ نظر سے دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ ہم ک...