سفیر عطامنیم شاہد نے الجیریا میں آگ لگنے کے مختلف واقعات پر افسوس کا اظہار کیا -
![]() |
Atta Munim Shahid |
الجیریا میں تعینات پاکستان کے سفیر عطا منیم شاہد نے الجیریا میں آگ لگنے کے مختلف واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان الجیریا کے ساتھ کھڑا ہے۔ شمالی افریقہ کے ملک الجیریا میں آگ لگنے کے مختلف واقعات میں 25 فوجی اور 17 شہری ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی سفیر نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرنے والے کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطاکرے۔ انہوں نے الجیریا کے صدر ٹیبون Tebboune ، الجیریا کے شہریوں اور آگ سے شہید ہونے والے فوجیوں کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ واضع رہے کہ الجیریا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ نے زیتون کے درختوں ، مویشیوں اور مرغیوں کو لپیٹ میں لے لیا جو پہاڑی خطے ”کابائل“ میں آباد خاندانوں کے گزربسر کا ذریعہ ہیں۔ کابائل میں آتشزدگی کے واقعات میںکم وبیش گیارہ افراد ہلاک ہوئے اور متعدد مقامات پر آگ زیادہ درجہ حرارت اور تیز ہوا کے باعث پھیلی۔
Comments
Post a Comment