کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نکلنے تک پاکستان کشمیریوں کی آواز بنا رہے گا۔ ڈاکٹر محمد فیصل

 



  اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر): بیرونی ممالک میں قائم پاکستانی مشنز نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستانی موقف کو بیرونی دنیا پر اجاگر کیا۔ جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر مین 5 اگست 2019ء کو لگنے والے لاک ڈاﺅن کو دو سال مکمل ہوگئے ہیں اور یہ طویل مدت ہے۔ اس دوران کشمیرمیں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔ تقریبا 80 ہزار سے زائد کشمیری مسلمانوں نے آزادی کی جدوجہد میں ا پنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ کشمیری عوام کو گھروں میں قید رکھا گیا ہے اور بیرونی دنیا سے رابطے منقطع ہیں کیونکہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی سہولت بھی محدود کردی گئی ہے۔ اس کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا سے کٹ گئے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق وادی کا حل نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب مقبوضہ وادی میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے خلاف جرمنی اور باقی دنیا میں مختلف تقریبات کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچایا جارہا ہے۔ اس کا مقصد ہے کہ اقوام متحدہ اس جانب توجہ د ے کہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلے کو حل کیا جائے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے جو وعدہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کیا ہے وہ اسے پورا کرے۔

Comments

Popular posts from this blog

کرسچین اسٹڈی سنٹر راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی خردبرد اور جعلی اور بوگس دستاویزا ت جمع کروانے کا معاملہ، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو انکوائری کرکے کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

چرچ پراپرٹی بچاؤ تحریک نے اقلیتی مشترکہ املاک آرڈیننس ایکٹ 2020ء ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

Bishop Azad Marshal elected new head of the Church of Pakistan