کراچی ڈائیوسس کی پراپرٹیز میں پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کے ملوث ہونے پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ ملک رحمت منظور سٹی صدر پیپلز پارٹی

file photo

 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): صدر پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ اسلام آباد ملک رحمت منظور کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کو مسیحیوں کے مذہبی معاملات میں غیر جانبدار رہنا چاہیے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایسے راہنماؤں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی ڈائیوسس کے پادری صاحبان کی جانب سے پیپلز پارٹی سندھ کے وزراء پر الزامات کے بعد اقلیتی راہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملک رحمت منظور کا کہنا تھا کہ کراچی ڈائیوسس میں گزشتہ کئی سالوں سے کرپشن اور زمینوں کی فروخت کے معاملات سامنے آئے ہیں تاہم اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کے خلاف الزامات عائد کرنا نامناسب ہے۔ اس سلسلے میں چرچ کی قیادت کی ٹھوس شواہد پیش کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ چرچ آف پاکستان اور بعض دوسرے مسیحی مذہبی راہنماؤں پر لوٹ مار کے الزامات موجود ہیں جس پر مسیحیوں کو شرمندگی کاسامنا کرنا پڑتا ہے تاہم سیاسی جماعتوں کو ایسے معاملات میں غیر جانبدار رہنا چاہیے۔ یہ مذہبی معاملہ ہے اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف عدالت کو کاروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی کہ وہ سندھ میں موجود وزراء کے بارے میں تحقیقات کرائیں اور کسی بھی راہنماء کے ملوث ہونے کی صورت میں تادیبی کاروائی کریں۔اقلیتی راہنماء پیپلزپارٹی، اسلام آباد نے مسیحیوں قائدین سے اپیل کی کہ وہ سیاست اور مذہب کو الگ رکھیں البتہ مسیحیوں کی ترقی اور معاشی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔واضع رہے کہ گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں کراچی ڈائیوسس کے مذہبی راہنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر ناصر شاہ، مرتضی وہاب، اویس شاہ اور مسیحی ممبر سندھ اسمبلی نوید انتھونی پر چرچ کی زمینیوں پر قبضہ کرنے میں ملوث ہونے اور کراچی ڈائیوسس میں بشپ کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے الزامات عائد کیے تھے





۔

Comments

Popular posts from this blog

کرسچین اسٹڈی سنٹر راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی خردبرد اور جعلی اور بوگس دستاویزا ت جمع کروانے کا معاملہ، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو انکوائری کرکے کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

چرچ پراپرٹی بچاؤ تحریک نے اقلیتی مشترکہ املاک آرڈیننس ایکٹ 2020ء ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

Bishop Azad Marshal elected new head of the Church of Pakistan