پی پی پی کے کارکنان مقامی علاقوں میں متحد ہوکر کام کریں. راجہ اکرام ظہیر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): حکمران جماعت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، بار بار وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے۔ پی ڈی ایم درست سمت میں فیصلے کرے تو پیپلزپارٹی ساتھ چلنے کے لیے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے رہنما راجہ اکرام ظہیر نے مقامی قائدین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے حکم پر نچلی سطح پر کام شروع ہوچکا ہے۔ پیپلزپارٹی کے جیالے اپنے قائد بلاول بھٹوزرداری کے ایک اشارے کے منتظر ہیں۔راجہ اکرام ظہیر کا کہنا تھا کہ اسلام آبا داور راولپنڈی میں پیپلز پارٹی منظم طریقے سے کام کررہی ہے۔موجودہ حکومت نے عوام کا جینادوبھر کردیا ہے، مہنگائی سے تنگ عوام ان سے چھٹکارا حاصل کرناچاہتاہے۔ آصف علی زرداری چاہیں تو حکمرانوں کو گھر بھجوا سکتے ہیں مگر پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ناکام ٹولے کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آئے۔ رہنما پیپلزپارٹی یوتھ ونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف مکمل طور پر فلاپ ہوچکی ہے ا س کا کوئی مستقبل نہیں۔لہذا کارکنا ن متحدہوکر کام کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ پیپلز پارٹی نے آئندہ الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے۔ انشااللہ آئندہ مرکزسمیت دیگر صوبوں میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔

Comments

Popular posts from this blog

کرسچین اسٹڈی سنٹر راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی خردبرد اور جعلی اور بوگس دستاویزا ت جمع کروانے کا معاملہ، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو انکوائری کرکے کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

چرچ پراپرٹی بچاؤ تحریک نے اقلیتی مشترکہ املاک آرڈیننس ایکٹ 2020ء ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

Bishop Azad Marshal elected new head of the Church of Pakistan