عوام الناس کے لیے سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے. ساجدہ نصیر


 

اسلام آباد : حکومت کا فرض ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کیلئے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کرے۔ رمضان شروع ہونے سے قبل ہی مافیا نے عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آواز روح کی چیئرپرسن ساجدہ نصیر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مافیا ز نے آٹا، چینی، گھی، دالیں اور دیگر ضروری اشیائے کی مصنوعی قلت پیدا کرکے عوام کیلئے مہنگائی کا عذاب برپا کررکھا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ شہروں میں سستے بازار قائم کرنے کے علاوہ دیگر مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر نظررکھیں اور عوام الناس کی ضروری استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھیں۔ ساجدہ نصیر نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ رمضان میں عوام کی بھلائی اور خیرکے کاموں ضرور حصہ لیں اور عوام الناس کیلئے آسانیاں پید اکریں۔ گزشتہ سال سے کرونا وائرس کی وجہ سے عام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، معاشی حالات خراب ہونے کی وجہ سے جینا دوبھر ہوچکا ہے ایسے میں عاقبت نااندیش لوگوں نے چند روپوں کی خاطر عوام کی مشکلات پیداکررکھی ہیں۔ ساجدہ نصیر نے کہا کہ رمضان صبر اور ضبط نفس کا مہینہ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کرسچین اسٹڈی سنٹر راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی خردبرد اور جعلی اور بوگس دستاویزا ت جمع کروانے کا معاملہ، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو انکوائری کرکے کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

چرچ پراپرٹی بچاؤ تحریک نے اقلیتی مشترکہ املاک آرڈیننس ایکٹ 2020ء ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

Bishop Azad Marshal elected new head of the Church of Pakistan