اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے. آکاش اجیت بھاٹیہ
بنوں : پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی عہدیداران نے بھی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی جانب سے مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کا ترمیمی بل 2020ء مسترد کرنے پر چیئرمین کمیٹی سمیت ممبران کے خلاف آرٹیکل 36 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا . اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے لہٰذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے میں قانون سازی میں ساتھ دیں اور پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کریں. ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس پریذیڈنٹ آکاش اجیت بھاٹیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا. پی ٹی آئی مینارٹیز ونگ کے سینئر نائب صدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک روا رکھا جاتا ہے. قیام پاکستان سے لیکر ہم برابری کے حقوق کے جدوجہد کر رہے مگر حکمران اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں. مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت کے بعد جلد لائحہ عمل مرتب کریں گے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی کے ممبران کے خلاف آرٹیکل چھتیس کے تحت کارروائی ہونی چاہئے. اس سلسلے میں قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت جاری ہے . اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقلیتوں کو متحد اور متحرک ہونا پڑے گا . جبری تبدیلی مذہب اور کم عمر بچیوں کے اغواء اور توہین رسالت کے قانون کا ناجائز استعمال کے خلاف متعصبانہ سلوک ناقابلِ برداشت ہے. واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے سینیٹر جاوید عباسی کی جانب سے پیش کردہ مزہبی اقلیتوں کا ترمیمی بل 2020ء بل مسترد کیا.
Comments
Post a Comment