پے ٹیکس بلڈ پاکستان
شمیم محمود گزشتہ دو، ڈھائی دہائیوں سے ڈیجیٹل میڈیا کی وجہ سے بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی شکل یکسر تبدیل ہوگئی ہے۔ ”بریکنگ نیوز“ اور ”سب سے پہلے“ خبر بریک کرنا کا معیار تبدیل ہوگیا ہے۔ صحافیوں کے کام کرنے کے انداز اور دیگر ذرائع تبدیل ہوگئے ہیں۔ یوٹیوب پر نت نئے پروگرامز کے ذریعے پیسے کمانے کی دوڑ تیز ہوگئی ہے۔ حالات حاضرہ اور سنجید ہ موضوعات کی نسبت چٹ پٹی خبروں اور طنز ومزاح کو ترجیح دی جاتی ہے۔لیکن گہماگہمی کے اس دور میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو سنجیدہ کام کرکے اپنا کردار اد ا کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری عمر کے لوگ جو بچپن میں صرف پی ٹی وی سے ہی واقف تھے اور سکول جانے سے پہلے چاچا تارڑ اور قرات العین کی گفتگو سنا کرتے اور چند منٹس کے کارٹون کے منتظر ہوتے تھے، ٹھیک اس دور میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اس وقت کے معروف ڈراموں اندھیرہ اجالا، ان کہی، دھوپ کنارے، تنہائیاں وغیرہ نشر ہوا کرتے تھے۔ غالباً یہ وہ دور تھا جب ڈرامہ سریل کی ہفتہ وار قسط نشر کی جاتی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ اس ڈراموں کی نشریات کے دوران بازار خالی ہو جایا کرتے تھے۔ اس دور میں صرف ”پی...