تمام مسیحیوں کے مسائل کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کریں گے۔ آل پارٹیز اقلیتی ونگ


اسلام آباد ( شمیم محمود ) : وفاقی دارالحکومت کی تمام سیاسی جماعتوں کے اقلیتی ونگ کے راہنماﺅں نے مسیحیوں کے حقوق کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے مشاورتی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ، اہل کتاب ونگ اور آل پاکستان مسلم لیگ کے راہنماﺅں نے متفقہ طور پر طے کیا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مسیحی باسیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متحد ہوکر کام کریںگے۔ جمیل کھوکھر، صدر اسلام آباد اہل کتاب ونگ ، جماعت اسلامی کی رہائش گاہ پر تمام سیاسی پارٹیز کے اقلیتی راہنماﺅں کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی صدر پی پی پی مقبول کھوکھر، سٹی صدر ، پیپلز پارٹی ملک رحمت منظور، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی شہباز چوہان ، جاوید بھٹی ، آل پاکستان مسلم لیگ اور رہنماءمسلم لیگ (ن) چوہدری اشرف فرزند کے علاوہ شہزادصفدر(سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی أئی)، طارق سہوترہ(انفارمیشن سیکرٹری انصاف منیارٹی ونگ)،پرویز جذبی (پی ٹی أئی)، احتشام سہوترہ (پی ٹی أئی) نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی میں کم سن مسیحی لڑکی آرزو راجہ کے مبینہ اغواء اور جبری تبدیلی مذہب کے حوالے سے ہونے والے مسائل کے پیش نظر متفقہ لائحہ عمل طے کرنے پر اتفا ق کیا گیا۔ اقلیتی راہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس سلسلے میں ہونے والے تمام واقعات پر اتفاق رائے کے ساتھ اعلان کیا جائے گا اور ضرورت کے پیش نظر چرچ اور سماجی راہنماﺅں کو اعتماد لیا جائے گا۔ مسیحیوں کی معاشی حالات کی بہتری کیلئے نوجوانوں کیلئے کاروباری مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مسیحی بستیوں میں گھر گھر آگاہی مہم کا آغاز کرنے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔ اجلاس میں پیش کردہ تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت پڑنے پر تنظیم سازی کی جاسکتی ہے۔ اجلاس میں ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سابق ممبر قومی اسمبلی اور راہنماء جمعیت علماء اسلام اقلیتی ونگ آسیہ ناصر نے مسیحیوں کو درپیش مسائل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ مسلم لیگ نواز کے راہنماء چوہدری منظور مسیح نے بھی دیگر راہنماﺅں کے ساتھ ملکر مسیحیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سیاسی پارٹیز کے راہنماﺅں کے علاوہ سماجی کارکن بشارت کھوکھر ، ندیم مسیح چیدہ اور دیگر رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔










Comments

Popular posts from this blog

کرسچین اسٹڈی سنٹر راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی خردبرد اور جعلی اور بوگس دستاویزا ت جمع کروانے کا معاملہ، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو انکوائری کرکے کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

چرچ پراپرٹی بچاؤ تحریک نے اقلیتی مشترکہ املاک آرڈیننس ایکٹ 2020ء ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

Bishop Azad Marshal elected new head of the Church of Pakistan