Posts

Showing posts from March, 2021

پروفیسر ڈاکٹر شہباز گل صاحب

Image
شمیم محمود لکھنو کو ادب کا شہر کہا جاتا ہے، لکھنو کے لوگ لڑتے ہوئے بھی ادب کا دامن نہیں چھوڑتے۔ دو بچے آپس میں کچھ یوں بحث کررہے تھے۔ عالی جاہ، ہماری دیرینہ قلبی حسرت ہے کہ آپ کے رُخ روشن پر ایسا زناٹے دار طمانچہ رسید کریں کہ آپ کے چہرے پر ہماری انگلیوں کے نشان ابد تک ثبت ہوجائیں اور آپ تاحیات اس ذلّت کے نشان کو لے کر کوچہ کوچہ , قریہ قریہ اور بستی بستی گھوما کریں۔ دوسرا بچہ کہتا ہے کہ جان عزیز۔ ایسی لاحاصل خواہشات کو اپنے دل ناداں میں جگانے پر گویا ہم محض مسکرا ہی سکتے ہیں۔ ہم چاہتے تو اس رن بے تاب لفظی پر رسہ کشی کرتے ہوئے۔ آپ کی عزیزم ہمشیرگان اور آپ کی والدہ محترمہ کی شان عالی شان میں غیر شرعی اضافتیں کرسکتے تھے۔ مگر ہمارے والد بزرگوار نے ہمیں ہر دم اخلاقیات کا دامن قوی تر پکڑے رہنے کا حکم دیا ہے۔ ورنہ ایسے ناشائستہ اور نازیبا کلمات ادا کرنے پر ہمارے ایک ہی ہاتھ سے آپ کا رخسار مثلِ گلاب لال ہوجاتا مگر قربان جائیں کہ ہماری بے مثال تربیت پر جو آڑے آتی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی عدالت میں پیشی تھی۔ غالبا لاہور ہائی کورٹ میں ہی شہباز گل کا بھی کوئی کی...

سینیٹ انتخابات اور مہنگائی کا جنّ

Image
شمیم محمود بد ترین معاشی حالات کے دوران اپوزیشن کے وہ ارکان جو غریب کی لاچاری اور معیشت کی زبوںِ حالی پر کم از کم بات تو کرتے تھے اب وہ سینیٹ الیکشن میں سید یوسف رضاگیلانی کی فتح کو عوام کی فتح قرار دے رہے ہیں۔ اگر اس مفروضے کو مان لیا جائے اور یہ بھی فرض کرلیا جائے کہ وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا آنے والے وقت میں نیا وزیر خزانہ عوام کو ریلیف دے سکے گا؟موجودہ حالات و واقعات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایسا کوئی معجزہ ہوتا نظر نہیں آتا۔ کہا جاتا ہے کہ عمران خان بطور اپوزیشن لیڈر زیادہ خطرناک ہے اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے اور خود کو عام آدمی کا مسیحا قراردیتے ہوئے موجودہ نظام کو بدبودار قرار دے کر نئے پاکستان کا تصور دیا۔جب کہ خود اقتدار پر براجماں ہونے کے بعد عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا۔ حقیقت حال یہ ہے کہ اپوزیشن کے زمانے میں عمران خان کی ہرکوشش اور توجہ اقتدار حاصل کرنے پر مرکوز رہی اور معیشت کو بہتر بنانے کی طرف توجہ نہ دی گئی، مفروضوں اور اقتدار کے حصول  کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔ عمران خان جمہوریت کیلئے برطانیہ کی مثالیں د...